Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

اس دیش پہ قربان تھے، قربان رہیں گے

تخلیق:محمد اشرف رضا اسماعیلی بستوی
سب ساتھ میں ہم ہندو مسلمان رہیں گے
اس دیش پہ قربان تھے قربان رہیں گے

جس دیش میں آزاد یہ شیطان رہیں گے
محفوظ نہیں کوئی بھی انسان رہیں گے

مجھ کو یقین ہے دیکھ کے حیران رہیں گے
 دشمن سبھی ہمارے پریشان رہیں گے

گر ساتھ رہا ہندو مسلمان سبھی کا 
یوں پاک ہمیشہ مرے ارمان رہیں گے

تو کیسے مٹا سکتا ہے اس دیش کو ظالم
خواجہ پیا جب تک کے نگہبان رہیں گے

اس دیش پہ کوئی بھی کرے یاروں حکومت
خواجہ مرے سلطان رہیں گے

کمزور سمجھتے ہیں مسلماں کو جو اشرف
نادان تھے نادان ہیں نادان رہیں گے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Comments