Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ہے ہمارے حق میں جنت واہ واہ

نتیجہ فکر: محمد اشرف رضا اسماعیلی بستوی
کیسے کم  ہو میری عزت واہ واہ
ہے  ملی آقا  کی نسبت   واہ واہ

پـــڑھ لیــا  کنکر  نے کلمہ آپ کا 
آپ کی ہے ایسی عظمت واہ واہ

مدح  گوئے  صاحب  لولاک  ہوں 
 ہےبھلی میری تو قسمت واہ واہ

کیــوں کہیں نہ ہم غـــلامان نبی
ہے ہمارے حق میں جنت واہ واہ

چھونہ پاۓگی اسےدوزخ کی آگ
آپ سے ہےجس کو چاہت واہ واہ

واقعی شـــہر نبی وہ جـــــاۓ گا
مل گئی جس کو اجازت واہ واہ

کہتا  ہے  قرآن  عالم  کے  لئے 
بن کـے آۓ آپ رحمت واہ واہ

ہـــے حقیقت روز محشر  یا نبی
آپ ہی بانٹین گے جنت واہ واہ

اشرف خستہ تجھے ہے خوف کیا
تجھ  پہ  ہے  نگہ رسالت واہ واہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Comments