ہماری آوازلکھنو
لکھنؤ:28نومبر(پریس ریلیز) اترپردیش میں جمعہ کو ریاستی حکومت کے تبدیلی مذہب آرڈیننس پر گورنر کے دستخط اور اس قانون کے نافذ العمل ہونے کے محکمہ داخلہ کی نوٹس کے بعد ریاست کی مین اپوزیشن سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے کہا ہے کہ پارٹی اس متنازع قانون کی اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں مخالفت کرے گی۔
اس سے قبل دن میں کابینہ کی جانب سے پیش کئے گئے آرڈیننس پر گورنر کے دستخط کے بعد محکمہ داخلہ نے نوٹس جاری کردیا تھا۔
تاہم اس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ نیا آرڈیننس عوامی مفاد کے خلاف ہے اور یہ صرف عوام کو ہراساں کرنے کے لئے لایا گیا ہے۔
0 تبصرے