Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

عاشق کا جنازہ تھا بہت دھوم سے نکلا

تحریر: مفتی شاکرالقادری فیضی
موت اس کی کہ کرے جس پہ زمانہ افسوس
یوں تو دنیا میں سبھی آئے ہیں جینے کیلئے۔
عرش پر دھومیں مچیں وہ مومن صالح ملا۔
فرش سے ماتم اٹھے وہ طیب و طاھر گیا ۔

دنیاۓ سنیت کی قدآور؛نامور شخصیت' مشہور و معروف ذات ' جامع معقول ومنقول 'حاوی فروع واصول' ماہردرسیات رہبر فقہی جزیات'مسیحاۓقوم وملت'  مفکر عظیم' مدبرزعیم' خطیب بے مثال' ادیب باکمال' جدوۃالفقہاء' مقدام العلماء 'راس المحدثین 'مرجع مسلمین 'فقیہ بے بدل 'مناظر بے مثل ' واقف اسرار رموز شریعت و طریقت' غواص بحر معرفت وحقیقت' مقتدائ عارفاں' شمع بزم عاشقاں' علمبردار سنیت و مسلک اعلیٰ حضرت فضيلة الشيخ حضرت العلام الشاه المفتي عبد الرحمن النعيمي محدث تلسی پوری تغمده الله القوي الهادي بھی ہمیں داغ مفارقت دے گئے ۔
انا للہ واناالیہ راجعون
 محدث تلسی پوری کی وفات  ایسا عظیم ونمناک سانحہ ہے' جس کا پرہونا اس قحط الرجال کے دور میں نا ممکن سا ہے .علم وحکمت کے شہسوار ان گنت علماء و مفتیوں کے شفیق ومہربان استاذ رہنے کے باوجود آپ نے صبر و قناعت حلم وبردباری اور خوداعتمادی کا وہ عظیم نمونہ پیش کیا ہے کہ یقیناًعلم وحکمت صبرو ضبط خودنازاں ہے ۔محدث تلسی پوری علیہ الرحمہ دین اسلام مذہب اہل سنت مسلک اعلی حضرت کے بے باک نقیب و ترجمان تھے دعوت و ارشاد  تدریس وتبلیغ محدث تلسی پوری علیہ الرحمہ کا اوڑھنا بچھونا تھا -وہ بلند حوصلہ اور جہد مسلسل کے داعی تھے یقیں محکم عمل پیہم ہی ان کی جھاد زندگانی کی شمشیریں تھیں وہ شریں مقال حسین گفتارکے خوگرتھے - حضرت محدث تلسی پوری علیہ الرحمہ کا شمار ان شہرۂ آفاق علماء کرام مشائخ ذی احترام میں ہےجنہوں نے دین وملت کی  ہر پہلوسےعظیم خدمات کی ہیں ۔آپ کی مذہبی 'علمی 'عملی'مسلکی اور تصنیفی و تدریسی کارہائے  نمایاں پہ مدتوں خراج عقیدت پیش کیا جاتا رہےگا. حق گوئی وبے باکی آپ کے وصف خاص نے اپ کو ہم عصر وں میں امتیازی وانفرادی شان عطاء کررکھی تھی ۔ ایسی شخصیت کی جناب میں چند سطورپیش کرناذہن ودل کو مطمئن نہیں کرپاتا. بس اظہار حقیقت کے طور پہ چند سطور پیش کی ہیں خدا عزوجل اسے قبول فرمائے اور محدث تلسی پوری علیہ الرحمہ کے قبر پر رحمت ونور کی بارشیں نازل فرمائے' درجات کو بلند  فرمائے اور پسماندگان کا صبر جمیل واجر جزیل سے عطافرمائے
 امین ثم آمین 
یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ و سلم 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Comments