Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

آنکھ سے دور مگر دل سے کہاں جائے گا

لفظ لفظ آنسو ہے حرف حرف نم اپنا۔
کس طرح سنائیں ہم آہ رنج وغم اپنا ۔
آہ محدث تلسی پوری دنیا سے ہوئے رخصت ۔
ہے جدائی سے سونا روح کا حرم اپنا ۔
 فقہ و حدیث کا بلند منارہ شکستہ ہوا شریعت و طریقت کا ایک اور روشن ستارہ معدوم ہوگیا ۔افسوس صد افسوس گزشتہ دنوں تلسی پور میں علمی وفضیلت عظمی کا امین لوح وقلم کا وارث ۔زہدہ تقویٰ کا پیکر معرفت و حقیقت کے اسرار و رموز کا دانا سیاست حقہ کا پاسدار مسلک اعلی حضرت کا علمبردار علم وادب کا ایک مھر عالم تاب ایسا غروب ہوا کہ اہالیان شھر سکتے میں آگئے ۔ضیغم اسلام ترجمان حقیقت وصداقت استاذ العلماء والفقہاء فضيلة الشيخ فحول العلماء الشاه  المفتي عبد الرحمن النيعمي محدث تلسی پوری علیہ الرحمہ مورخہ ١٦۔شعبان المعظم ١٤٤١ھ.مطابق ١١اپریل ٢٠٢٠ء ۔ بروز سنیچر بہ وقت ظھر (ایک بجے دن)میں حیات فانی کی آخری سانس لے کر داعی اجل کو لبیک کھا اور اپنی جان جاں آفریں کی سپرد کر دی ہمیں داغ مفارقت دے گئے ۔یہ ایسا عظیم سانحہ تھا تلسی پور ھی میں نہیں بلکہ تمام علمی و ادبی دنیا میں سوگواری کا ماحول چھا گیا آپ کے غم کو میں محسوس کر سکتا ہوں یقیناً باپ کے جانے کے بعد ایسا لگتا ھے کہ گھر کی چھت نکل گئی اور ہم اچانک کھلی دھوپ میں آگئے ۔اور ہر طرف اندھیرا سا دکھائی دینے لگتا ھے مگر آپ صبر فرمائیں کیونکہ یہ غم صرف محدث تلسی پوری علیہ الرحمہ کے صاحب زادگان کا تنھا غم نہیں۔بلکہ آج پوری جماعت اہلسنت ایک بار پھر سوگوار ہے البتہ تلسی پور ھی زیادہ سوگواری اس لئے بھی رہی کہ علوم وفنون کے اس دیار میں تحقیق و ترویج فنون کا قصر بالا زمین بوس ہوگیا تھا ۔حضور محدث تلسی پوری علیہ الرحمہ کے انتقال سے شریعت و طریقت علم ادب اور درس و تدریس کا ایک بلند و بالا باب بند ہو گیا ۔وہ ایک مقتدر عالم دین ہونے کے علاوہ معروف و معتبر محقق وادیب بھی تھے ۔مزہببیات کے حوالے سے بھی ان کے بیش قیمت اور ہدایت آمیز مضامین شائع ہوتے رہتے تھے حضور محدث تلسی پوری علیہ الرحمہ کا مطالعہ انتہائی وسیع اور مشاہدہ بیحد قوی تھا ۔جس کا ایک زمانہ معترف ومقلد تھا ۔یوں تو علماء کرام ہمیشہ اور ہر دور میں الله پاک کی زمین پر قدم رنجہ فرماتے رہتے ہیں لیکن باکردار ملنسار منکسر المزاج صاف دل پاک طینت اور باعمل علماء خال ہی نظر نواز ہوتے ہیں حضور محدث تلسی پوری علیہ الرحمہ انہی خال خال علماء کرام میں سے ایک تھے ۔بے باکی حق گوئی اور اہل اقتدار سے بے نیازی کے نمایاں ترین اوصاف نے معاصر علماء کرام میں ان کا مقام ایسا بلند و بالا کر دیا تھا ۔کہ تمام اہل علم کے درمیان ان کی شناخت الگ سی کی جاسکتی تھی ۔علمی مسائل ہوں ۔مللی معاملات لا تعداد مواقع ایسے درپیش ہوے جب بطور مصلحت انگیزی دیگر علماء کرام کے احتجاج کا رویہ یا تو بہت نرم رہا یا نہ ہونے کے برابر اس کے بر خلاف ایسے بھت سے موقع پر حضور محدث تلسی پوری علیہ الرحمہ ظلم و ستم کے خلاف قوی وملی مفادات میں پیش پیش ہوتے تھے اور آپ کی للکار دور دور تک سنائی دیتی تھی ۔مقامی سیاست کے علمبردار ہوں یا ملکی اقتدار کے نظارے محدث تلسی پوری علیہ الرحمہ جیسے مرد قلندر کو کبھی اپنی جانب مائل نہ کر سکے۔حضرت کی پوری زندگی حق کو واضح کیا اور فقط حق کی حمایت کی ۔ان کا کردار آئینے کی طرح صاف و شفاف اور روشن و تابناک تھا۔ قول وعمل کا تضاد مصلحت کوشی خوشامدپسندی اور زر پرستی سے ہمیشہ پرہیز کرنے والے اس عالم باعمل نےپوری زندگی اپنے دامن کو دنیا داری سے آلودہ نہیں ہونے دیا۔حضور محدث تلسی پوری علیہ الرحمہ کا شمار فی زمانانہ اہلسنت والجماعت کے عظیم فقہہ اور محدث ومقتدر علماء کرام میں ہوتا تھا ۔حضرت نے تلسی پور اور اعتراف نواح میں رشد و ہدایت کا ایسا عدیم المثال سلسلہ جاری کیا تھا ۔جس سے سینکڑوں لوگوں نے روحانی فیض پایا۔ نوجوانان ملت اسلامیہ کو منظم وفعال بنانے میں اور قوم کی قیادت میں حضرت کا کردار تاریخ کا روشن باب ہے ۔اس مضمون کو ختم کرنے سے پہلے رقم الحروف یہ وضاحت بھی کرنا چاہتا ہے کہ حضور محدث تلسی پوری علیہ الرحمہ ہمہ گیر شخصیت کا احاطہ یہ مختصر تحریر نہیں کر سکتی۔ میں جب بھی ان کے بارے میں سوچتا ہوں تو انہیں اپنے قریب محسوس کرتا ہوں ان کی تحریریں ان مدلل ومفصل تقاریر ۔اس بات کو احساس کرانے کو کافی ہیں جنہیں الله پاک نے اپنے بندوں کو دین کی تعلیم دینے اور ارشادات نبوی صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم کی اشاعت کی ذمہ داری سونپی ہو وہ نسلوں تک اپنے وجود کا احساس کراتے رہتے ہیں بس جذبہ عقیدت اور چشم بینا کی ضرورت ہے میرے محدث تلسی پوری علیہ الرحمہ تو آج بھی اپنی تمام تر خوبیوں اور اپنی شفیق مسکراہٹ کے ساتھ اپنی یادوں کی خوشبو بن کر میرے پاس ہیں یقین ہے ان کی روح خالق کائنات کے حضور سجدہ ریز ھو کر رحمتوں کی خواستگار ہوگی ۔اللہ پاک حضرت کی مغفرت فرمائے اور حضرت کو شفاعت نبی اکرم صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم سے سرفراز فرما کر اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور حضور محدث تلسی پوری علیہ الرحمہ کے جملہ پسماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عطاء فرمائے امین یا رب العالمین

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Comments