Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

کورونا ہیرو

تحریر: صدام حسین قادری فیضی
یہ دور ریسنگ کا ہے اس میں تقریباً ہر شخص ہی دوسرے سے آگے بڑھ جانا چاہتا ہے تاہم بہت سےافراد ایسے ہیں جنہوں نے اپنی زندگیوں کاکوئی ہدف ہی متعین نہیں کیا ہے اور دوسری جانب بعض  ایسے افراد بھی ہیں جنہوں نے کوئی سپنا تودیکھا ہوتاہے مگر اس کو پورا کرنے کیلئے سعی پیہم نہیں کرتے بلکہ بلا مشقت ہی مرتبۂ عظیمہ اور منصبۂ جلیلہ کا حصول چاہتے ہیں ایسے لوگ خام خیالی میں مبتلا ہیں

           تاہم وہ افراد جو کسی منزل کی تلاش میں محنت کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتے وہ اپنی قوم ، قبيلہ اور ملک کا نام روشن کرتے ہیں ڈاکٹر شیبہ (گونڈہ ، یوپی ، انڈیا.  مقیم حال امریکہ)ایسے ہی افراد میں سے ایک ہیں جنہوں نے امریکہ میں کرونا سنکرمڑ سے جوجھ رہے افراد کے علاج کے ذریعہ نہ صرف لوگوں کادل جیت لیا ہے بلکہ امریکہ کی ایک یونیورسٹی کی طرف سے *"کرونا ہیرو"* کا خطاب بھی حاصل کیا ہے یہ خطاب انہیں فلو ریڈا کی یونیورسٹی آف میامی ہیلتھ سسٹم کی طرف سے دیاگیا ہے ڈاکٹر شیبہ کی یہ کامیابی ان لوگوں کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے جو اپنی ناکامیاں چھپانے کو یہ بہانے بناتےہیں کہ یہ دور علم وہنر کی قدر دانی کانہیں یایہ کہتے ہیں کہ حکومت مسلمانوں کی خیر خواہ نہیں راقم اس سے اتفاق رکھتا ہے تاہم یہ ایک حقیقت ہے کہ محنت کبھی ضائع نہیں ہوتی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Comments